Geo News
Geo News

پاکستان
21 جون ، 2013

کراچی: منوڑہ کے قریب مسافر لانچ الٹ گئی، تمام افراد کو زندہ بچالیا گیا

کراچی: منوڑہ کے قریب مسافر لانچ الٹ گئی، تمام افراد کو زندہ بچالیا گیا

کراچی … کراچی میں کیماڑی سے منوڑہ جاتے ہو ئے مسافر لانچ اْلٹ گئی، 6گھنٹے سے زئد جاری رہنے والے ریسکیوآپریشن میں ڈوبنے والے تمام افراد کوزندہ بچا لیا گیا، حکام کے مطابق حادثہ گنجائش سے زیادہ لوگوں کو لانچ میں سوار کرنے کے باعث پیش آیا۔ کیماڑی سے روزانہ سیکڑوں افراد بابا بھٹ، منوڑہ سمیت دیگر جزیروں کا رخ کرتے ہیں کوئی اپنے گھر جاتا ہے تو کوئی محنت مزدوری کی غرض سے ان مقامات کا رخ کرتا ہے۔ جمعہ کوبھی الراشد نامی لانچ میں 47 افراد سوار ہو ئے اور بیچ سمندر میں لانچ الٹ گئی، حادثے کی وجہ گنجائش سے زیادہ مسافر تھے۔تاہم بروقت ریسکیو سے تمام افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لائیو سیونگ جیکٹس، لائٹس سمیت کئی آلات مسافر لانچوں میں ضروری ہو نے چاہئیں۔ 6 گھنٹے سے زائد عرصہ تک ریسکیو آپریشن جاری رہنے کے بعد لانچ میں عملے کے 3 افراد اور 44 مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا۔

مزید خبریں :