21 جون ، 2013
نوشہرہ …دریائے کابل میں وارسک اور نو شہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ وارننگ سیل کے مطابق دریائے کابل میں وارسک کے مقام پر پانی کا اخراج 41ہزار 450کیوسک کے ساتھ نچلے درجے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج71ہزار800 کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کاسیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل کے مطابق صو بہ کے باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔