21 جون ، 2013
اسلام آباد…امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ امریکا دوحہ میں افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے سیاسی دفتر کھولنے میں پاکستان کی حمایت کو سراہتا ہے۔اسلام آباد میں پرنٹ میڈیا راوٴنڈ ٹیبل کانفرنس میں رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کاکردارلائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خوش حالی خطے کیلئے خوش آئند ہے۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری امریکا پاکستان تعلقات کا مستقبل ہے، دُبئی میں دونوں ممالک 25 جون کو ایک بزنس کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں، اس کے نتیجے میں امریکی اور پاکستان کی تاجرکمپنیاں ایک دوسرے کے قریب آئیں گی۔