Geo News
Geo News

دنیا
22 جون ، 2013

بھارت:بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 550سیتجاوز

بھارت:بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 550سیتجاوز

نئی دہلی…بھارتی ریاست اتھراکھنڈ میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑھے پانچ سو سے تجاوز کر گئی۔ جبکہ 50 ہزار افراد اب بھی متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔بھارتی ریاست اتھرا کھنڈ میں ایک ہفتے قبل ہونے والی بارشوں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی پھیلادی ہے۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں طیاروں اور ہیلے کاپٹروں کی مدد حاصل کی گئی ہے ۔ اتھراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے اب تک پانچ سو چھپن لاشیں مل چکی ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے50ہزار لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے جس میں مزید پندرہ روز لگ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :