پاکستان
12 مارچ ، 2012

مہران بینک اسکینڈل سے متعلق ٹھوس دستاویزات موجود ہیں ، رحمان ملک

مہران بینک اسکینڈل سے متعلق ٹھوس دستاویزات موجود ہیں ، رحمان ملک

لاہور … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ مہران بینک اسکینڈل کے بارے میں ٹھوس دستاویزات موجود ہیں جو خود بولیں گی، میمو اسکینڈل سے لیکر عدمِ اعتماد کی تحریک تک بہت سی سازشیں جانتا ہوں، سپریم کورٹ نے طلب کیا تو ضرور پیش ہووٴں گا، لاہور کی سرزمین سے طالبان کو ایک بار پھر امن کی دعوت دیتا ہوں۔ گورنرہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اصغر خان کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کے پاس ریکارڈ موجود ہے جو وقت آنے پر سپریم کورٹ میں پیش کرسکتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ وہ وفاق پریقین رکھتے ہیں، مسلم لیگ ن کو بھی یہی بیان دینا چاہئے۔ لاہور میں ترک مہمانوں کی آمد کے حوالے سے رحمان ملک نے کہا کہ اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کی تصاویر بھی ہونی چاہئے تھیں، شہباز شریف کو پیغام دینا چاہئے تھا کہ وفد پنجاب نہیں بلکہ پاکستان کے دورے پر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر راجا ریاض پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوتے اور یہی کچھ کرتے تو ان پر غداری کا الزام لگا دیا جاتا۔

مزید خبریں :