22 جون ، 2013
پھالیہ…پھالیہ میں تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 3افراد جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے افراد تھے ، پولیس کے مطابق پھالیہ کے نواحی گاوٴں کے رہایشی عنایت ،اپنے بھائی حیات اور بیوی رابعہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیزرفتار ٹرک نے ٹکر مار کر تینوں کو شدید زخمی کردیا ،واقعہ کے بعد ٹرک ڈارئیور فرار ہو گیا لیکن تینوں زخمیوں کو فوری اسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں پہنچ کر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا۔