22 جون ، 2013
سانگھڑ…سانگھڑ میں پی ایس 81کے انتخابات 26 کو اگست کو ہوں گے۔ فوج کی نگرانی میں پولنگ مٹیریل کراچی سے سانگھڑ روانہ کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایس 81 سانگھڑ میں 26 جون کو پولنگ کے لئے حساس انتخابی مٹیریل فوج کی نگرانی میں کراچی سے روانہ کردیا گیا ہے۔یہ حساس مٹیریل فوج کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔پی ایس 81 میں محمد خان جونیجو کی نااہلی کے عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔