Geo News
Geo News

پاکستان
22 جون ، 2013

خیبرپختونخوااسمبلی میں اسپیکرکی ایوان سے غیر حاضری پر زبردست احتجاج

خیبرپختونخوااسمبلی میں اسپیکرکی ایوان سے غیر حاضری پر زبردست احتجاج

پشاور…خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن نے اسپیکرکی ایوان سے غیر حاضری پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ بجٹ پربحث کے دوران بھی اعتراضات کے انبارلگادئیے گئے۔خیبرپختونخوااسمبلی کابجٹ اجلاس ڈپٹی اسپیکرامتیازشاہد قریشی کی صدارت میں شروع ہوا، بجٹ پربحث کا آغاز ہوا تو اپوزیشن نے اسپیکراسدقیصرکی ایوان کی کاروائی میں عدم دلچسپی پراعتراض کیا گیااوربطوراحتجاج ایوان سے علامتی واک آوٴٹ کیا۔شاہ فرمان صوبائی وزیرپبلک ہیلتھ بجٹ پربحث کے دوران اپوزیشن ارکان نے شکایات کے انبارلگادئیے اورنشاندہی کی کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے چارارکان ترقیاتی منصوبوں میں نظراندازکئے جانے پر ایوان کا بائیکاٹ کر چکے ہیں۔کوہستان کے رکن اسمبلی مولاناعصمت اللہ نے بھی فنڈز نہ ملنے پر واک آوٴٹ کیا۔حکومتی اراکین انیسہ زیب اوربیگم معراج ہمایوں نے کابینہ میں خواتین کو نمائندگی نہ دینے پراپنی ہی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا۔ اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

مزید خبریں :