Geo News
Geo News

پاکستان
23 جون ، 2013

واشک : لیویز گاڑی پرفائرنگ، ڈرائیور جاں بحق ،2اہل کار زخمی

 واشک : لیویز گاڑی پرفائرنگ، ڈرائیور جاں بحق ،2اہل کار زخمی

واشک…بلوچستان کے ضلع واشک میں نامعلوم افراد نے لیویز کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس سے ڈرائیور جاں بحق اور دو اہل کار زخمی ہوگئے۔۔لیویز فورس کے مطابق واشک کی تحصیل بسیمہ میں گزشتہ رات لیویز کی ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھادند فائرنگ کردی جس سے لیویز کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔۔ زخمی اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔ لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔۔

مزید خبریں :