Geo News
Geo News

پاکستان
23 جون ، 2013

کوئٹہ : سٹرک کنارے کچرے کے ڈھیر میں دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر سٹرک کنارے کچرے کے ڈھیر میں دھماکہ ہوا ہے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کیلئے سٹرک کے کنارے کچرے کے ڈھیر میں دھماکہ خیزمواد نصب کررکھا تھا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔تاہم دھماکہ کے وقت سیکورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر چکی تھی۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید خبریں :