Geo News
Geo News

کھیل
25 جون ، 2013

چیمپینز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،مصباح الحق بھی شامل

چیمپینز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،مصباح الحق بھی شامل

لندن......چیمپینز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔مہندر سنگھ دھونی کوکپتان مقرر کیا گیا ہے۔چیمپینز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں مصباح کی پوزیشن میں بہتری آگئی ہے اور پاکستانی کپتان دسویں سے نویں نمبر پر آگئے جبکہ بولرز میں سعید اجمل کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔

مزید خبریں :