پاکستان
12 مارچ ، 2012

مہران گیٹ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کو تیار ہیں، رحمن ملک

مہران گیٹ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کو تیار ہیں، رحمن ملک

اسلام آباد… وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ مہران بینک کا پیسا بہت سے لوگوں میں تقسیم کیا گیا اور جس نے آئین کی خلاف ورزی کی اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ ہمیں عدالتوں میں گھسیٹتی رہی، اب خودکوعدالت سے کلیئرکروائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرعدالت نے بلایا تو دستاویزات پیش کرونگا، دستاویزات خودبولیں گی۔ رحمن ملک نے کہا کہ یونس حبیب نے جو پیسا تقسیم کیا، اس کا ریکارڈ موجود ہے، مہران بینک کیس سے متعلق ثبوت پیش کرنے کیلیے تیارہوں۔

مزید خبریں :