پاکستان
25 جون ، 2013

اسٹریٹ کرائم کے ملزمان کو قید وجرمانے کی سزا

کراچی…بلال احمد …سینئر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت سلطانہ نے اسٹریٹ کرائم کرنے کے الزام میں نامزد ملزمان شاہد اور ثنااللہ کو جرم ثابت ہونے پر ۷،۷ سال قیداور ۰۵،۰۵ ہزارروپے جرمانے کی سزا کاحکم دے دیا ہے جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزمان کو مزید یک ،ایک سال قید سزا بھگتنا ہوگی ،استغاثہ کے مطابق ملزمان پر تھانہ ماڈل کالونی میں اکرام نامی شخص سے موبائل فون چھیننے کے الزام میں مقدمہ درج ہے ۔

مزید خبریں :