27 جون ، 2013
کراچی…ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے ایک فلیٹ میں چھاپہ مار کر غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑلیا۔ اس گیٹ وے ایکس چینج کے ذریعے حکومت پاکستان کو سالانہ20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایاجا رہا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج ایک سال سے کام کررہا تھا۔جہاں سے بین الاقوامی کالز کی جاتی تھیں۔انہوں نے بتایاکہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر چھاپا مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 29 جی ایس ایم گیٹ وے ایکسچینج، 500 سے زائد سمز ، کمپیوٹر، راوٴٹرز، موڈیمز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ملزم فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔