12 مارچ ، 2012
اسلام آباد…سینیٹ میں چیئرمین کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نیربخاری اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے صابر بلوچ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ سب سے پہلے پریزائیڈنگ آفیسر افراسیاب خٹک نے نیر بخاری سے چیئرمین کے عہدے کے لئے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد بطور چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ سے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے حلف لیا۔ ان کے حلف اٹھاتے ہی سینیٹ کی گیلریاں نعروں سے گونج اٹھیں۔ گیلریاں ’زندہ ہے بھٹو زندہ ہے‘ ۔ واضح رہے کہ کاغذات کی پڑتال کے دوران انکے کاغذات درست پائے گئے جبکہ انکے مقابلے میں کسی اور نہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد نیر بخاری چیئرمین سینیٹ اور صابر بلوچ ڈپٹی چئرمین منتخب قرار پائے تھے۔ اس سے پہلے اپوزیشن جماعتیں فیصلہ کر چکی تھیں کہ ان عہدوں کے لئے کسی کو نامزد نہیں کیا جائے گا۔