پاکستان
12 مارچ ، 2012

لاہور : مصری شاہ کے تاجر سے3 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ، گھر پر بھی حملہ

لاہور : مصری شاہ کے تاجر سے3 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ، گھر پر بھی حملہ

لاہور … لاہور میں تاجروں سے بھتا وصول کیا جانے لگا، مصری شاہ کے تاجر سے 3 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں نامعلوم افراد کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان کے نام پر تاجروں سے بھتا وصول کیا جانے لگا، مصری شاہ کے علاقے میں تاجر ریحان سے 3 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کے گھر پر کریکر سے حملہ بھی کیا گیا ہے۔ تاجر ریحان نے بھتا خوری اور گھر پر کریکر حملے کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔ مصری شاہ کے تاجر ریحان کے مطابق 17 فروری کو کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے بھتے کیلئے انہیں خط ملا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ خط گھر کے دروازے پر چپکایا گیا تھا۔

مزید خبریں :