Geo News
Geo News

پاکستان
02 جولائی ، 2013

نارووال میں پرانی دشمنی پر 2 سگے بھائی اور بہن قتل

نارووال…نارووال کے نواحی گاوٴں نور کوٹ فتح پور میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے 2 سگے بھائی اور ان کی بہن کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق مقتولین پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال ایک میلے میں ملزمان کے والد کو قتل کیا تھا جس کے بعد ان کے مابین دشمنی شروع ہو گئی آج صبح ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو گولیوں سے بھون دیا اور فرار ہو گئے۔ وزیر اعلی شہبازشریف نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید خبریں :