دنیا
12 مارچ ، 2012

افغان شہریوں کا قتل، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرینگے، ہیلری کلنٹن

افغان شہریوں کا قتل، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرینگے، ہیلری کلنٹن

واشنگٹن … امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکی فوجی کے ہاتھوں معصوم افغان شہریوں کی ہلاکت پر حیرت اور دکھ ہوا۔ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کا واقعہ صدمہ کا باعث ہے اور واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ امریکانے عزم کیا ہے کہ جو بھی ذمہ دار ہوگا انہیں جوابدہ بنایا جائے گا۔ دوسری جانب وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنے نے بتایا ہے کہ افغانستان میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد صدر براک اوباما کو افغانستان میں موجود امریکیوں کی سیکیورٹی پر تشویش ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد افغانستان کے متعلق حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور افغان حکومت سے مذاکرات اور سیکیورٹی پارٹنر شپ جاری رہے گی۔ گزشتہ روز افغان صوبے قندھار میں امریکی فوجی کی فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :