12 مارچ ، 2012
کراچی…پاکستانی گلوگار کم اداکار علی ظفر کی فلم لندن پیرس نیویارک آجکل عوام میں خاصی پسند کی جارہی ہے۔ فلم لندن پیرس نیویارک چھوٹے بجٹ کی فلم ہونے کے باوجود لوگوں کو خاصی پسند آئی ہے ،فلم میں علی ظفر اور ادیتی راوٴ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق فلم نے صرف مڈل ایسٹ میں 112 ہزار پاوٴنڈ کا بزنس کیا ہے۔امریکا میں ایک ہفتے کے دوران فلم کا بزنس تقریباً 53 ہزرا پاوٴنڈ رہاجبکہ اس سے پہلے ریلیز ہونے والی فلموں بینڈ باجا بارات کا بزنس 25ہزار پاوٴنڈ تھا،تنو ویڈز منو کا بزنس 28ہزار پاوٴنڈ ،جانے تو یا جانے نہ کا بزنس 30ہزار پاوٴنڈ اور لندن پیرس نیویارک کا بزنس 32 ہزار پاوٴنڈہوا ہے۔فلم کے ہدایتکار کے مطابق یہ ایک چھوٹے بجٹ کی فلم تھی اور اس کی تیاری کے دوران بجٹ خاصا کنٹرول میں رکھاگیا تھا اور ہم کو فلم سے اتنی کامیابی کی توقع بھی نہیں تھی جتنی یہ لوگوں میں پسند کی گئی۔