05 جولائی ، 2013
سیالکوٹ…سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں کنویں سے زہریلی گیس نکلنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ تحصیل پسرور کے نواحی گاوں ٹھٹھی باجوہ میں پیش آیا۔ڈی سی او سیالکوٹ افتحار ساہو کے مطابق کنویں کے اندر بور میں نصب پنکھے کی صفائی کے لیے کل رات کیمیکل پھینکا گیاتھا جوصبح تک زہریلی گیس کی شکل اختیار کر گیا۔جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے چارمزدورجاں بحق ہوگئے۔ان میں ایک باپ اوراس کے دوبیٹے بھی شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور تمام افراد کی لاشیں باہر نکال لیں۔