صحت و سائنس
05 جولائی ، 2013

ڈائٹنگ کرنے والے چڑچڑے پن اور غصّے کا شکار ہوسکتے ہیں،تحقیق

ڈائٹنگ کرنے والے چڑچڑے پن اور غصّے کا شکار ہوسکتے ہیں،تحقیق

نیو یارک…این جی ٹی…ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈائٹنگ کرنے والے افراد چڑچڑے پن اور غصے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ امریکا میں کی جانے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈائٹنگ کرنے والے افراد اپنی پسندیدہ غذائیں نہیں کھاپاتے جس کے لیے انہیں خود پر بہت کنٹرول بھی کرنا پڑتا ہے جو ان میں غصے کو جنم دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقل ڈائٹنگ کرنے والے افراد چھوٹی چھوٹی باتوں پر جلد غصے میں آجاتے ہیں اور دوسرے افراد کے ساتھ بھی بدمزاجی سے پیش آتے ہیں۔

مزید خبریں :