پاکستان
12 مارچ ، 2012

پی پی نے ہمیشہ لاقانونیت کو فروغ دیا، امیر جماعت اسلامی منور حسن

پی پی نے ہمیشہ لاقانونیت کو فروغ دیا، امیر جماعت اسلامی منور حسن

لاہور … جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی اداروں اور عدلیہ سے تصادم کا رویہ اختیار کرکے لاقانونیت کو فروغ دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرکے وزیراعظم کس آئین اور قانون کی پابندی کی بات کرتے ہیں، ان کا جارحانہ رویہ عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کام صرف صدر زرداری کی کرپشن کو تحفظ دینا رہ گیا ہے ملک میں جمہوری نہیں صدارتی نظام ہے۔ سید منور حسن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے رویہ نہ بدلا تو عوامی نفرت کا لاوا پھٹ پڑے گا۔

مزید خبریں :