صحت و سائنس
08 جولائی ، 2013

پنجاب میں خسرہ کے 46 نئے کیس سامنے آگئے

پنجاب میں خسرہ کے 46 نئے کیس سامنے آگئے

پشاور…پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ کے 46 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں، صوبے میں بیماری سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 21ہزار578 ہو گئی ،محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں خسرہ وباء سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ،تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں خسرہ کے 9کیسزسمیت جبکہ پنجاب بھر میں 46 کیسز سامنے آئے ہیں ،لاہور میں گزشتہ چھ ماہ میں خسرہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار709ہو گئی ،محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ وباء سے نمٹنے کیلئے موثراقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :