پاکستان
13 مارچ ، 2012

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے2طلباء گروپو ں میں لڑائی

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے2طلباء گروپو ں میں لڑائی

کراچی… کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے دوران ایس ایچ اوپولیس اور رینجرز کے اہلکارزخمی ہوگئے۔ ہنگامے کے بعدآج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں میں نئے طالب علموں کواپنی تنظیم میں شامل کرنے پر تصادم ہوا ،جس میں ڈندوں اور پتھروں کاآزادانہ استعمال کیا گیا۔۔ایک طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے یونیورسٹی کے باہرہوائی فائرنگ اور مظاہرہ بھی کیا،جس کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔ہنگامے کے بعد اردو یونیورسٹی میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ایس پی گلشن اقبال عبدالسلام شیخ کا کہناہے کہ دو طلبہ تنظیموں میں آپس کا جھگڑا ہوا ہے جسے کنٹرول کرلیا ہے ، تصادم میں ایک پولیس اہلکار ،ایک رینجرز اہلکار اور ایس ایچ او زخمی ہوا ہے ، ایس پی گلشن اقبال نے بتایا کہ کچھ گرفتاریاں کی ہیں جن سے تحقیقات کے بعد ایف ائی ار درج کی جائے گی۔

مزید خبریں :