پاکستان
13 مارچ ، 2012

الطاف حسین کے والد کی 45 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کے والد نذیر حسین کی 45 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے جاری اعلامیے کے مطابق برسی کا اجتماع لال قلعہ گراوٴنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا،جس میں ایم کیوایم کے ارکان رابطہ کمیٹی ، وزراء اراکین اسمبلی ، کارکنان اور خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے پاپوش نگر قبرستان جاکر نذیر حسین مرحوم اور خورشید بیگم مرحومہ کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید خبریں :