کھیل
16 جولائی ، 2013

دوسرا ون ڈے:ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 233کا ہدف

دوسرا ون ڈے:ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 233کا ہدف

گیانا…پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا پرویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان کالی آندھی نے پاکستان کو جیت کے لیے 233رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل گرین شرٹس قائد مصباح الحق نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈین قائد وائن براووکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جس پر ویسٹ انڈیز نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 232رنز بنائے۔جس میں ڈیرن براوو54،کپتان وائن براوو43،چارلس 31اور پولارڈ30قابل ذکر بیٹسمین تھے۔پاکستان کی جانب سے شاہد آفرید ی نے آج بھی شاندار بولنگ اور دو وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ سعید اجمل نے دو اور محمد عرفان اور اسد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :