13 مارچ ، 2012
لاہور…ملائیشیا اوربھارت کی ہاکی ٹیموں نے پاکستان میں تین ملکی ہاکی سیریز میں شرکت کی تصدیق کردی۔شائقین ہاکی کیلئے خوش خبری،انٹرنیشنل ہاکی کا ایک اوراسٹیج تیار،ویران میدانوں کی رونقیں پھر سے ہوں گی بحال،بھارت اورملائیشیا کی ٹیمیں پاکستان آنے پررضامند،یہ نویدسنائی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ان کا کہنا ہے کہ9سے 14اپریل تک لاہورتین ملکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا۔جس میں پاکستان ٹیم کے ساتھ بھارت اورملائیشیا بھی شریک ہوں گے،لیکن بھارتی ٹیم کی آمد حکومت کی اجازت سے مشروط ہے،لیکن آصف باجوہ کوامید ہے بھارتی ٹیم ضرور آئیگی۔