پاکستان
18 جولائی ، 2013

دہشتگردی پر قابو پانے میں وفاق مدد نہیں کررہا،ترجمان کے پی کے حکومت

پشاور…خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر قابو پانے میں وفاق مدد نہیں کررہا۔ دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ امریکہ خود طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے جبکہ ہمارے راستے میں روڑے اٹکا رہا ہے۔ پشاورمیں جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے میں دو اراکین اسمبلی کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا مگر نہ تو وزیر اعظم اور نہ ہی وزیر داخلہ نے صوبے کا دورہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق فوری طور پر قومی کانفرنس بلائے جس میں پالیسی بنائی جائے اور جنگ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے کہ یہ ہماری جنگ ہے یا امریکہ کی۔ جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو ہماری راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :