18 جولائی ، 2013
کراچی… محمد رفیق مانگٹ… امریکی اخبار ”وال اسٹریٹ جرنل“ نے تازہ ترین سروے کے حوالے سے لکھا ہے کہ دنیا چین کو عالمی طاقت کے طور پر دیکھ رہی ہے،امریکا عالمی سطح پر سپر پاور کا مقام کھورہا ہے۔دنیا بھر میں یہ تاثر مضبوطی پکڑ رہا ہے کہ چین عالمی سطح پر اقتصادی اور سیاسی قوت بن کر ابھر رہا ہے۔ واشنگٹن میں قائم پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 39 ممالک میں 38 ہزار افراد پر کیے گئے سروے میں کہا گیا کہ معاشی منتقلی دونوں ممالک کی سوچ میں تبدیلی لا رہی ہے۔امریکی اور چینی عوام کی ایک دوسرے کے بارے رائے میں بد اعتمادی اور شک میں اضافہ ہورہا ہے اوریہ تاثر ابھر رہا ہے کہ امریکا اپنا مقام کھو رہا ہے۔23ممالک کی اکثریت نے چین کے سپر پاور بننے کے حق میں رائے دی اور کہا کہ چین امریکا کی جگہ پا لے گایا امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ چینی سوال نہیں کرتے کہ ان کا ملک ممکنہ غالب آجائے گا۔ لیکن امریکی اس پر تقسیم نظر آتے ہیں۔ سروے نے تازہ اشارے دیے ہیں کہ گزشتہ تین دہائیوں میں چینی معاشی وسعت اور 2008کے امریکی کساد بازار سے عالمی سطح پر چین کا نیا تاثر ابھرا ہے۔چین دنیا میں سب سے زیادہ آبادی کا ملک اور امریکا سب سے بڑی معیشت ہے۔اس وقت چین کی معاشی طاقت عروج کی طرف ہے اور آخر کا ر امریکا کی سپر طاقت پر غلبہ پا لے گی ۔47فی صد امریکیوں کا کہنا ہے کہ امریکا چین پر اپنی سبقت برقرار رکھے گا جب کہ2008میں 54 فی صد امریکی یہ سمجھتے تھے کہ وہ چین سے آگے رہیں گے جب کے اس کے برعکس دو تہائی چینی سمجھتے ہیں کہ وہ امریکا پر غلبہ پا لیں گے یا امریکا کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ 56فی صد سمجھتے ہیں کہ چین زیادہ احترام کے مستحق ہیں۔اعداد وشمار دونوں ممالک کے مابین باہمی بداعتمادی اور شکوک کا اظہار بھی کرتے ہیں۔37فی صد امریکی چین کے بار ے مثبت رائے رکھتے ہیں جب کہ 40فی صد چینی امریکا کے متعلق مثبت رائے کا اظہار کرتے ہیں۔2008کی نسبت ایک دوسرے کے متعلق مثبت رائے رکھنے کے حوالے سے واضح کمی ہوئی ہے۔ایک تہائی سے کم چینی کہتے ہیں کہ چین کے امریکا سے تعلقات تعاون پر مبنی ہیں،23 فی صد چینیوں کے نذزدیک امریکی تعلقات مخالفانہ ہیں۔ سروے کے مطابق چین واحد غیر اسلامی ملک ہیں جہاں نصف سے زیادہ 54فی صد میں امریکا کے بارے منفی رائے پائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین کو سپر پاوربنن ے کیلئے ابھی کام کرنا ہے۔ دنیا بھر میں63فی صد امریکا کے بارے مثبت رائے رکھتے ہیں۔59فی صد افریقی چین کے کاروباری طریقہ کار کو پسند کرتے ہیں۔سروے میں چین کی فوجی اور انسانی حقوق کے حوالے سے پالییسیوں کو پسندیدگی حاصل نہیں لیکن چین کے بارے دنیا میں مخالفانہ رائے محدود ہے۔جاپان میں سب سے کم لوگ چین کے متعلق مثبت رائے رکھتے ہیں جن کی تعداد پانچ فی صد ہے۔بیجنگ کے مضبوط ترین حامی ممالک میں وینزویلا، برازیل اور چلی کے ساتھ ساتھ، ملائیشیا، پاکستان، کینیا، سینیگال اور نائجیریا شامل ہیں۔