پاکستان
14 مارچ ، 2012

لاہور:مشتبہ افراد کیخلاف سر چ آپریشن ،19 افراد زیر حراست

لاہور. . .. لاہور میں فیصل ٹاوٴن پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران 19افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ سرچ آپریشن فیصل ٹاوٴن کے علاقہ کوٹھا پنڈ میں کیا گیا جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ اس موقع پر پولیس نے مکینوں کے شناختی کوائف چیک کئے۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 19افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :