پاکستان
20 جولائی ، 2013

بی بی زینب کے روضے پرحملہ ابلیسی قو توں کی کارستانی ہے: حامدموسوی

بی بی زینب کے روضے پرحملہ ابلیسی قو توں کی کارستانی ہے: حامدموسوی

اسلام آباد…سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ بوڈرقائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاہے کہ شام میں حضرت بی بی زینب کے روضہ مبارک پرحملہ ابلیسی قو توں کی کارستانی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے اپیل کی کہ بی بی زینب کے روضہ مبارک پرحملے اوربیحرمتی کیخلاف وفات ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ کی مناسبت سے 10،11رمضان کو مجالس کے دوران پرامن صدائے احتجاج بلند کی جائے اورپرامن احتجاج کیا جائے۔حامد علی موسوی نے باورکرایاکہ حضرت زینب کے مزارپرحملہ عالمی استعمارکے آلہ کار وں نے کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتیں اپنے ایجنٹوں کومسلمانوں کے لبادہ میں مسلم ممالک میں داخل کرکے مقامات مقدسہ اوربیگناہ مسلمانوں کونشانہ بناکراپنے مذموم عزائم پورے کرناچاہتی ہیں۔اقوام متحدہ ، اوآئی سی اوردیگرعالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ شام میں ہونے والی مزارات کی بیحرمتی کیخلاف قومی اسمبلی اورسینیٹ میں قرادادمذمت منظورکی جائے ۔

مزید خبریں :