کاروبار
20 جولائی ، 2013

پاکستان اسٹیل نے ہنگامی بنیادوں پربجلی کی پیداوار شروع کر دی

پاکستان اسٹیل نے ہنگامی بنیادوں پربجلی کی پیداوار شروع کر دی

کراچی…پاکستان اسٹیل نے اپنا پہیہ چلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر 28 سے 30 میگاواٹ کی بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ پاکستان اسٹیل نے اپنی بھٹیوں کو رواں رکھنے کیلئے اپنے گیس پلانٹ کے ذریعے 28 سے 30 میگاواٹ کی بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے تاکہ یومیہ 7کروڑ کے نقصان سے بچا جاسکے۔یہ اقدام اسٹیل ملز کے منتظم اعلیٰ سعادت چیمہ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اسٹیل مل کے سی ای آو نے کے ای ایس سی کو بجلی کی فوری فراہمی کیلئے مراسلہ بھیجا ہے جس میں کے ای ایس سی کے واجبات کی ادائیگیوں کیلئے تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :