19 جنوری ، 2012
سڈنی…این جی ٹی…موٹر سائیکل کے ذریعے کرتب دکھانا اپنی جان جوکھم میں ڈالنے سے کم نہیں ہوتا کیونکہ ذرا سی غلطی موٹر سائیکل سوار کی جان لے سکتی ہے۔اس خطرے کو پسِ پُشت ڈالتے ہوئے آسٹریلیا ایک کے ماہر بائیک رائیڈرنے موٹر سائیکل کے ذریعے 351لمبی ریمپ جمپ لگاتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔دنیا کی لمبی ترین ریمپ جمپ کا پچھلا ریکارڈ ایک امریکی بائیک رائیڈرکے پاس تھا جس نے277فٹ لمبی جمپ لگائی تھی۔