14 مارچ ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…ایک امریکی کمپنی نے ایسے منفرد لیمپس تخلیق کرلیے ہیں جن میں روشنی کے لیے بلب نہیں بلکہ اندھیرے میں چمکنے والی جیلی فشز کا استعمال کیا گیا ہے ۔یہ جیلی فشز قدرتی طور پر اندھیر ے میں چمکنے اور رنگ بدلنے کے صلا حیت رکھتی ہیں جنہیں اس طر ح محفو ظ کیا گیاہے کہ زندگی سے محر و م ہونے کے با وجو د بھی ان کی اندھیر ے میں چمکنے کی صلا حیت بر قرار رہتی ہے ۔ شیشے کے جا ر میں محفو ظ جیلی فشز پر مشتمل ان لیمپس کو روشن کرنے کے لیے بجلی کی ضر ورت نہیں بس اندھیر ا ہو تے ہی یہ روشنی بکھیرنا شر وع کردیتے ہیں ۔