پاکستان
22 جولائی ، 2013

بلدیاتی انتخابات کیلئے حالات سازگار نہیں،قائم علی شاہ

بلدیاتی انتخابات کیلئے حالات سازگار نہیں،قائم علی شاہ

کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے حالات سازگار نہیں چھ ماہ کی مہلت مانگی ہے ،اگر سپریم کورٹ نے وقت نہ دیا تو جب عدالت کہے گی بلدیاتی الیکشن کرالیں گے۔ ارکان سندھ اسمبلی، سیاسی اور مذہبی رہنماوٴں کو دیے گئے افطار عشائیہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ وقت ملے تو سیاسی جماعتوں کی رائے سے بلدیاتی نظام کی نوک پلک درست کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر سپریم کورٹ نے6ماہ کی مہلت نہ دی تو جب عدالت کہے گی ،بلدیاتی الیکشن کرالیں گے۔ایک سوال پر سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ امن و امان صوبائی معاملہ ہے، دہشت گردی سندھ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

مزید خبریں :