14 مارچ ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے شاہ رخ خان کے لئے ایک کروڑ روپے کی بھاری پیشکش کو ٹھکرا دیاہے۔ کترینہ کیف کو ایک فیشن شو میں ریمپ پر دس منٹ کی واک کے لئے ایک کروڑروپے کی پیشکش ہوئی تھی جس میں کترینہ نے یہ کہہ کر شرکت کرنے سے انکار کر دیا کہ وہ شا ہ رخ خان کے ساتھ نئی آنے والی فلم لندن عشق کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے چھوڑ کر وہ فیشن شو میں نہیں آ سکتیں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف آج کل یش چوپڑہ کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں پہلی مرتبہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مد مقابل جلوہ گر ہو رہی ہیں۔