14 مارچ ، 2012
اقوام متحدہ… اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکی فوجی کے ہاتھوں 16 افغان شہریوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ واقع کے ذمہ دار کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ امریکی حکام اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات جلد مکمل کریں گے۔ انہوں نے افغانستان میں تعینات حکام اور فوجی اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ شہری آبادیوں کے تحفظ کے حوالہ سے بے حد احتیاط کا مظاہرہ کریں۔