14 مارچ ، 2012
ینگون … میانمر کی عدالت نے نسلی باغی گروپ کے مرکزی رہنما کو غداری کے جرم میں میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وکیل صفائی کی مینٹ نے بتایا کہ ان کے موکل کیرن نیشنل یونین کے سینئر رہنما یادو مان نین ماؤنگ کو میانمر غیر قانونی ایسوسی ایشن ایکٹ کے تحت طویل ترین عرصہ تک جاری رہنے والی بغاوت میں مرکزی کردار ادا کرنے میں ملوث ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جو قانون کے مطابق 20 برس کے برابر ہے۔ انہوں نے کہاکہ نین ماؤنگ کو سزا سنائے جانے سے کے این اے اور حکومت کے مابین جاری امن مذاکرات کو سخت دھچکا لگے گا۔