دنیا
14 مارچ ، 2012

ایران کو ایس 300 دفاعی نظام فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں،روس

ماسکو… روس نے کہا ہے کہ ایران کو ایس 300 دفاعی نظام کی فروخت دوبارہ شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ روس کے نائب وزیر دفاع ایناٹولی اینٹونوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے لگائی گئی تمام پابندیوں پر عملدرآمد کیا جائے گا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ ان پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 2007ء میں روس نے ایران کو 800 ملین ڈالر مالیت کا میزائل نظام سپلائی کرنے کی منظوری دی تھی جس کے تحت ماسکو نے تہران کو پانچ ایس 300 پی ایم یو ون بٹالین فراہم کرنے تھے۔ بعدازاں سلامتی کونسل کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے بعد روسی صدر دمتری مددوف نے 22 ستمبر 2010ء کو یہ دفاعی نظام فروخت کرنے کا معاہدہ منسوخ کر دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :