پاکستان
25 جولائی ، 2013

مقبوضہ کشمیر میں قران کی بے حرمتی پر پاکستان کا اظہار افسوس

مقبوضہ کشمیر میں قران کی بے حرمتی پر پاکستان کا اظہار افسوس

اسلام آباد…دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی لہر کو تشدد سے دبایا نہیں جاسکتا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری نے اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو شہید کرنے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر برملا کہا ہے کہ ایسے واقعات قابل قبول نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام کے مجوزہ دورے کے حوالے سے شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے کا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں :