Geo News
Geo News

کھیل
27 جولائی ، 2013

پہلا ٹی 20: پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی 20: پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سینٹ ونسنٹ … ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی جانب سے عمر امین اور ذوالفقار بابر ڈیبیو کررہے ہیں۔ سینٹ ونسنٹ میں پہلے ٹی 20 میچ کیلئے ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت لیا، کیریبین کپتان ڈیرن سا مے نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں کرس گیل، جونسن چارلس، مارلن سموئلز، لینڈل سیمنز، کیرن پولارڈ، ڈیوائن براوو، ڈیرن سامے، سنیل نارائن، سیموئل بدری، ٹینو بیسٹ، شینن گیبریل شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ناصر جمشید، احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر امین، عمر اکمل، شاہد آفریدی، حماد اعظم، ذوالفقار بابر، سعید اجمل، جنید خان اور محمد عرفان۔ واضح رہے کہ ذوالفقار بابر پاکستان کی جانب سے ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کرکٹر ہیں، ان کی عمر 34 سال 229 دن ہے۔

مزید خبریں :