28 جولائی ، 2013
بیجنگ…چین کے شمالی مغربی صوبہ میں لینڈ سلائنڈنگ کے بعدملبے تلے دب جانے والے 6افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔ مقامی حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ان 6افراد کی لاشیں ملبے سے برآمد کرلی گئیں۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد زونگ شین ضلع تعمیراتی سائٹ پر ایک عارضی شیڈ میں موجودتھے کہ شدید بارش کے باعث لینڈ سلائنڈنگ کی زد میں آگئے ۔