پاکستان
14 مارچ ، 2012

ایوان صدر میں اجلاس:نیٹوسپلائی کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی

ایوان صدر میں اجلاس:نیٹوسپلائی کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی

اسلام آباد …صدر آصف زرداری کی زیرصدارت اعلیٰ کے سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیٹو کی سپلائی کی بحالی کے بارے میں حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔اور پارلیمنٹ کو قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات میں ترمیم کا اختیار ہو گا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق ایوان صدر میں صدر زرداری کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔جس میں وزیراعظم آرمی چیف ،ائیر چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اور سیکریٹری خارجہ بھی شریک ہوئے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق اجلاس کو سیکورٹی اور خارجہ پالیسی سے متعلق امورسے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیٹو سپلائی کی بندش اور افغانستان سے عالمی ا فوج کے انخلاء کے بارے پاکستان کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں نیٹو سپلائی ، افغانستان کی صورت حال ، ڈرون حملوں اور سیکورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق بریفنگ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر خارجہ کی جانب سے الگ الگ دی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔جبکہ اتحادی جماعتوں کامشاورتی اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے سوالات بھی پوچھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات اور اس کے اثرات پر بھی غورکیا گیا۔

مزید خبریں :