کھیل
19 جنوری ، 2012

پاکستان338 پر آؤٹ، انگلینڈ کیخلاف146 رنز کی برتری

پاکستان338 پر آؤٹ، انگلینڈ کیخلاف146 رنز کی برتری

دبئی…دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روزپاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں338رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح اسے انگلش ٹیم پر146رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 288 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، لیکن مجموعی اسکور میں صرف ایک رن کے اضافے بعد عمر گل صفر پر براڈ کی گیند پر مورگن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔سعید اجمل نے12 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔عدنان اکمل شاندار 61 رنز بنائے، انہیں سوان نے وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا۔انگلینڈ کی طرف سے سوان نے4 ، کرس براڈ نے 3 ، اینڈرسن نے 2 اور ٹراٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :