صحت و سائنس
15 مارچ ، 2012

وٹامن ای خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے، غذائی ماہرین

وٹامن ای خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے، غذائی ماہرین

واشنگٹن … غذائی ماہرین نے کہا ہے کہ وٹامن ای صحت مند دل، جلد اور جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق وٹامن ای خلیوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے اور اینٹی آکسیڈنٹ کا بھی ذریعہ ہے۔ انسانی جسم وٹامن ای خود پیدا نہیں کر سکتا اس لئے وٹامن ای والی غذاؤں کا استعمال بہت ضروری اور اہمیت کا حامل ہے۔ وٹامن ای کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ مچھلی ہے، اس لئے ہفتہ میں ایک بار مچھلی کا استعمال بہت ضروری ہے تاکہ جسم میں وٹامن ای کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

مزید خبریں :