15 مارچ ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…امریکا کی ایک مصروف شاہراہ پر اسکاچ ٹیپ سے بنا مجسمہ آج کل راہگیروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ امریکی ریاست نیویارک کی سڑک کنارے سَر جھکائے کھڑا یہ بے جان مجسمہ ایک نظر میں جیتا جاگتا انسان معلوم ہوتا ہے ۔اس مجسمے کو تیار کرنے کے لئے آرٹسٹ نے انسانی جسم کو سانچے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے شفاف اسکیچ ٹیپ کواس کے گرد لپیٹ کر انسانی شبیہ بنائی اور پھر پلاسٹک ٹیپ کو کاٹ کر انسانی جسم سے الگ کرلیا ۔آرٹسٹ نے اب تک پلاسٹک ٹیپ سے بنے گیارہ سو مجسمے تیار کئے ہیں جن میں انسان کے علاوہ بھی مختلف اشیاء کو سانچوں کو طور پر استعمال کیا گیا ہے۔