15 مارچ ، 2012
ہملٹن… نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگزمیں 185 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنالیے اور اس کو کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید 158 رنز کی ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے برینڈن میکولم 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پروٹیز باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے باعث کیویز ٹیم کے چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، ورنن فلنڈر نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، ڈیل سٹین نے 3، عمران طاہر نے 2 اور مورنے مورکل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا توجنوبی افریقہ نے کیویز اننگز کے اسکور 185 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنالیے تھے جبکہ اسکو کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید 158 رنز کی ضرورت تھی۔ الویرو پیٹرسن 8 اور ہاسم آملہ 2 رنز پر کھیل رہے تھے۔ پروٹیز کی طرف سے کرس مارٹن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔