15 مارچ ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…ایک مداح کا شاہ رخ خان کو گانے کی صورت میں یاد گار نذرانہ عقیدت، گانے کے بول شاہ رخ کی تمام فلموں کے ٹائٹل پر مشتمل ہیں۔ رومانس کے بادشاہ شاہ رخ خود بھی یہ گانا سن کر شر ما گئے ۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی منفرد اداکاری اور سپر ہٹ فلموں کے باعث نا صرف بالی ووڈ کے بے تاج باد شاہ کہلاتے ہیں بلکہ دنیا کے کو نے کو نے میں ان کے سینکڑوں مداح مو جود ہیں جو ان پر اپنی جا ن چھڑکتے ہیں۔حال ہی میں شاہ رخ کی ایک ایسی مداح بھی سامنے آئی ہے جس نے گانے کی صورت میں کنگ خان کو ایک یاد گار نذرانہ عقیدت پیش کیا جسے خود شاہ رخ بھی سن کر خوشی سے شر ما ئے بنا نہ رہ سکے۔انٹرنیٹ پر موجود 'Shah Rukh Khan Anthem'نا می اس گانے کی خاص با ت یہ ہے کہ اس کے بو ل شاہ رخ کی تمام ہٹ فلموں کے ٹائٹل پر مشتمل ہیں جس میں خان کی مداح نے فلم" ڈر "سے لے کر" راون" کی کہانی سنائی ہے۔ اس گانے کو اب تک شاہ رخ خان سمیت دنیا بھر سے 1لاکھ 60ہزار سے زائد افراداسے سن کر پسند یدگی کا اظہا ر کر چکے ہیں۔