پاکستان
15 مارچ ، 2012

مہران بینک اسکینڈل میں ملوث ہوں تو مجھے پھانسی دی جائے، جاوید ہاشمی

مہران بینک اسکینڈل میں ملوث ہوں تو مجھے پھانسی دی جائے، جاوید ہاشمی

ملتان … پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے اگر میں مہران بینک اسکینڈل میں ملوث ہوں تو مجھے پھانسی دی جائے۔ یہ بات مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہران بینک اسیکنڈل میں ملوث افراد پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے، میں نے اس کام میں ہاتھ گندے نہیں کئے جس نے منہ کالا کیا انہیں این آر او مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کوشش کروں گا مہران بینک اسیکنڈل میں سپریم کورٹ کی عدالتی کارروائی کا حصہ بنوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ عدل کرے، پرویز مشرف دور میں نیب نے اسلام آباد، لاہور سمیت میری تمام جائیداد کی تحقیقات کی تھیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ یونس حبیب شرطیہ نئے پرنٹ کے ساتھ ایک نئی فلم ہے۔

مزید خبریں :