15 مارچ ، 2012
میلسی … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کروں تو سزائے موت اور توہین عدالت پر 6 ماہ کی سزا ہے، سوئس حکام کو خط نہیں لکھوں گا توہین عدالت پر 6 ماہ کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں، عوام بتائیں کیا وزیراعظم کو اپنے صدر کی پیٹھ میں چھرا گھونپنا چاہئے، پیپلزپارٹی کے لوگ غیرت مند ہیں اپنے رہنما کو نہیں بھولتے، صدر کو استثنا میں نے نہیں پارلیمنٹ نے دیا ہے۔ میلسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آج مرغیاں بھی اذانیں دے رہی ہیں، انقلاب کے نعرے لگائے جارہے ہیں، انقلاب کے نعرے لگانے والے بتائیں قوم کو کیاں دیں گے۔ انہوں نے جلسے کے شرکاء سے سوال کیا کہ کیا صدر کو استثنا میں نے دیا ہے یا پارلیمنٹ نے، عوام بتائیں کیا وزیراعظم کو اپنے صدر کی پیٹھ میں چھرا گھونپنا چاہئے، پیپلزپارٹی کے لوگ غیرت مند ہیں اپنے رہنماوٴں کو نہیں بھولتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سوئس حکام کو خط لکھوں گا توآئین کا منحرف ہوجاوٴں گا جس کی سزا موت ہے اور خط نہ لکھوں تو توہین عدالت ہوگی جس کی سزا6ماہ ہے اور میں 6 ماہ کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔